میرپور: ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نےانکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ میں بیٹھ کر نوجوان عامر مغل کے قتل کی سپاری دینے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان وسہولت کار کاگرفتار کرلیا ہے جبکہ خاتون کوقتل کرنے آنیوالے3 ملزمان بھی دھر لئے گئے۔
میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے کہا کہ برطانیہ کے رہائشی اسلم مغل کے بیٹے عامر مغل پر قاتلانہ حملے میں ملوث 3ملزمان اور مقامی سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان اشفاق عرف نونا بٹ،ذکی اللہ ولد بشیر جلال پور جٹاں شامل ہیں جبکہ وحید مرزا ریکی کرتا رہا اور شیری مغل سے پیسے لے کر ملزمان کو دیتا رہا۔
انگلینڈ میں بیٹھے شخص نے پنجاب سے کراے کے لوگ ہائر کئے اور ان پر حملہ کروایا ۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا کشمیری لڑکی کو اپنے ہاتھوں قتل کرنے کاانکشاف
انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تھانہ سٹی میرپور کی حدود سے مدثر ،شازیب اور احسن کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے سرخ مرچیں ،تیزاب اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مرزا انوار بیگ جو جہلم کا رہائشی ہے نے میرپور خاتون عائشہ کے قتل کی سپاری ان کو دی ہے مگر پولیس نے اقدام قتل کے دونوں واقعات کو ناکام بنا دیا۔
اسلام گڑھ بڑجن میں قتل ہونیوالی خاتون سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق پلاہل کالا ڈب سے ہے جبکہ مقتولہ خاتون کا تعلق فیصل آباد چک جھمرہ سے ہے، ملزمان نے بدکاری کے مقصد کے لیے بلایا اور قتل کر دیا ۔
اس کیس میں مزید تفصیلات مزید تفتیش کے بعد سامنے لائینگے، ملزمان زین اور وقاص سے تفتیش جاری ہے ،دونوں دوست ہیں زین کا اس خاتون سے ایک سال سے تعلق تھا ۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے بتایا کہ میرپور ضلع کے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ہماری ذمہ داری ہے کرایہ پر قاتل یہاں لا کر بدامنی پھیلانے والوں کے لیے کلئیر میسج ہے ان کو نہیں چھوڑیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: تسمیہ قتل،والد کی اپیل پر آئی جی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
منشیات کے حوالے سے بڑی واضح پالیسی ہے ان گروہوں اور ان کے سرپرستوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے۔
میرپور کو فری ڈرگ سٹی بنائیں گے کسی سے رعایت نہیں کرینگے اس پر زیرو ٹالرینس ہے۔
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر پگڑیاں اچھالنے کا جو سلسلہ جاری ہے اس پر پیکا قانون کے تحت کارروائی کرینگے متعدد ایسے کیسز پر تحقیقات جاری ہیں۔




