(کشمیر ڈیجیٹل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سفارتی اقدامات کے حوالے سے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں تجزیہ پیش کیا ہے۔
جریدے کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت میں پاکستان ایک نئے اور متحرک سفارتی دور میں داخل ہو چکا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل کے کردار کو بین الاقوامی حلقوں میں کردار کو بھی سراہا جار ہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 500 بااثر مسلم شخصیات:فیلڈ مارشل عاصم منیرسمیت متعدد پاکستانی شامل
دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں خاص طور پر پاک،امریکہ تعلقات کی بحالی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کو خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز قرار دیا گیا ۔
جریدے کا کہنا ہے کہ امریکا نے حالیہ پالیسی میں بھارت کو ’’مردہ معیشت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، جبکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کے تحت صرف 19 فیصد ٹیرف رکھا گیا ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت، دفاعی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر کام کر رہا ہے، جو جنوبی ایشیا میں امریکی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اب دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے : مریم نواز
دی اکانومسٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے، جبکہ واشنگٹن اسلام آباد کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ وژن آلات فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ساتھ ہی امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا بھی ازسرِنو جائزہ لے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت اور عالمی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔




