وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اب پوری دنیا پاکستان کی بات کو سن رہی ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ اپنے چچا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں اور ابھی تک ان کی کارکردگی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکیں ۔
تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے دن رات کام جاری رکھوں گی ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو چلانا کوئی آسان کام نہیں تھا مگر مؤثر پالیسیوں اور جدید نظامِ نگرانی، خصوصاً کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ( سی سی ڈی ) کے قیام سے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال خاصی بہتر ہوئی ہے اور جس کے باعث شہریوں کی زندگیاں زیادہ محفوظ ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں جہاں وہ دو روز قیام کے بعد برازیل روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ برازیل میں ہونے والے کوپ 30 اجلاس میں شرکت کریں گی، پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی ، ستھرا پنجاب ، ای موبلٹی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈر شپ پر بھی گفتگو کریں گی ۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز کی اہم شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقات شیڈول ہے ، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات طے ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بابا گورو نانک نے محبت اور انسانیت کا درس دیا: مریم نواز
مریم نواز ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گی جبکہ یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ان کی ملاقات شیڈول ہے ۔




