راولاکوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے پارٹی فیصلوں پر اختلاف کرتے ہوئے راولاکوٹ میں پیپلز گرینڈ جرگے کا ہتمام کیا جس میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔
سابق چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سردار ببرک شریف نے آمدہ الیکشن میں حلقہ پونچھ 4 سٹی راولاکوٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل ممتاز راٹھور کا تگڑا وار، کیرنی مندھار کی گجربرادری کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکڑوں جیالوں نے پارٹی فیصلوں پر اختلاف کرتے ہوئے راولاکوٹ میں پیپلز گرینڈ جرگے کا ہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میںپیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔
پیپلز گرینڈ جرگہ میں واضح کیا گیا کہ پارٹی اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت ا نوار حکومت سے پارٹی نے علیحدگی اختیار کیوں نہیں کی گئی۔
مقررین نے حالیہ پارٹی فیصلوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کرنے کا اختیارات سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس ہے لیکِن فیصلے پارلیمانی پارٹی کرتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔
سابق چیئرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سردار ببرک شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا نہ ہی کسی میں اتنی جرآت ہے، ہم ٹکٹ کیلئے پارٹی کے پاس بھی جائیں گے۔
یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کرنے پر سردار ببرک شریف کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔




