مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کا ہر لمحہ اور ہر قدم عوام کی خوشحالی، ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے وقف ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کا فوکس عوامی خدمت اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ہے، ریاست کے کسی بھی علاقے کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔
وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی و خوشحالی اور عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات زمین پر نظر آئیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ریاست کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد طلب
وزیراعظم گیلانی نے کہا حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی خدمت، ریاستی ترقی اور خوشحالی کے عزم کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔
وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر تعمیر و ترقی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ترقی کے ثمرات ہر علاقے تک پہنچیں۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، ترقیاتی منصوبوں سے براہِ راست عام آدمی مستفید ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،میاں نوازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورمریم نوازکے تعاون اور رہنمائی پر شکر گزار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میران شاہ کا دورہ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہرا دیا
وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے، ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں حکومتی ترجیحات اور اقدامات کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔




