راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ)حالیہ طوفانی بارشوں نے ایک بار پھر پونچھ ڈویژن میں تباہی مچادی ، متعدد سڑکیں سیلاب کی نذر ، متعدد دھنس گئیں۔ راولاکوٹ کی نواحی یونین کونسل سنگولہ میں شدید بارش کے بعد زمین کھسکنے سے رابطہ سڑک کی حفاظتی دیوار گر گئی۔
سڑک کی دیوار گرنے سے غریب خاندان کا مکان بری طرح متاثر ہوا ہے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سنگولہ دبن میں محمد ارشاد نامی شہری کا مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ناقابلِ رہائش ہو چکا ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق محمد ارشاد ذہنی معذوری کا شکار ہیں، جو اس قدرتی آفت کے نتیجے میں بے گھر ہو چکے ہیں۔متاثرہ خاندان اس وقت کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے،
ان کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کا مالی نقصان ہو چکا ہے جبکہ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر متاثرہ خاندان کی مالی امداد کرے اور علاقہ میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے
مہنگائی نے عدالتوں کا رخ کرلیا، ٹیکسوں کی بھرمار،اسٹام پیپر،ٹکٹ ، وکالت نامے کی فیس میں اضافہ




