مظفرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رات گئے گرج چمک کیساتھ بارش شروع ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی کا زور کم ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بارش کے بعد شہر کی فضا نکھر گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں مظفرآباد سمیت گرد و نواح میں مزید بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
بارش سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث ڈرائیورز کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔بارش کے ساتھ ہی گرمی کی شدت کم ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں کل سے شروع،فلڈنگ کا خدشہ
یاد رہے کہ طویل خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث لوگ پریشانی میں مبتلا تھےجبکہ فصلوں اور پھلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔
حالیہ بارش نے نہ صرف گرمی کی شدت کم کی بلکہ خشک سالی سے متاثرہ کھیتوں اور باغات کو بھی نئی زندگی دی ہے، کئی علاقوں میںپانی بحران میں بھی ختم ہونے کی توقع ہے۔