جنوبی کوریا، مسافر طیارے میں ٹیک آف سے قبل خوفناک آتشزدگی

جنوبی کوریا کی فضائی کمپنی ایئر بسان کے ایک ایئربس طیارے میں گیمہے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ کیلئے روانگی کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایئر بسان کے حکام نے بتایا کہ تمام 169 مسافروں اور عملے کے 7 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم آتشزدگی سے 3معمولی زخمی ہوئے۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ آگ طیارے کی دم سے شروع ہوئی، ایئر بوسان جنوبی کوریا کی ایشیانا ایئر لائنز کا حصہ ہے، جسے دسمبر میں کورین ایئر نے خریدا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ(29 دسمبر 2024) جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور عملے کے 2 ارکان کو بچالیا گیا تھا۔

 

 

Scroll to Top