راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) سیاسی و سماجی شخصیت محمد اعجاز خان کے بیٹے عثمان اعجاز نے آ سٹریلیا کی معروف ہائی رینکنگ ڈیکن یونیورسٹی سے سائبر سیکیورٹی میں ڈگری حاصل کر لی ۔۔۔۔
راولاکوٹ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد اعجاز خان کے صاحبزادے عثمان اعجاز نے آسٹریلیا کی معروف اور ہائی رینکنگ ڈیکن یونیورسٹی سے سائبر سکیورٹی میں ڈگری حاصل کر لی ۔
عثمان اعجاز کی اس تعلیمی کامیابی پر اہلِ خانہ، دوست احباب اور سماجی حلقوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عثمان اعجاز نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔
عثمان اعجاز نے مستقبل میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ ڈیکن یونیورسٹی آسٹریلیا کی صف اول کی جامعات میں شمار ہوتی ہے اور اس کی سائبر سکیورٹی کی تعلیم بین الاقوامی سطح پر معتبر سمجھی جاتی ہے۔