میرپور: میرپور کاکڑہ ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے تین معصوم بچوں کی لاشیں منگلا ڈیم کے پوٹھ بینسی کے مقام سے برآمد کر لی گئیں۔
دل دہلا دینے والے اس واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان تھیں، اور یہ تینوں اتوار کے روز دوپہر کے وقت گھر سے باہر نکلے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
تین بچے آیان ولد سید شفاقت شاہ عمر 6 سال ،حسنین ولد علی شاہ عمر 8 سال ،علیشہ بی بی دختر علی شاہ عمر7 سال جو اتوار دن 2 بجے سے لاپتہ تھے ۔
پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں کو شدید صدمے کا سامنا ہے۔