میرپور : شہری سے 10 ہزار روپے لینے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج ، حوالات بند

میرپور(کشمیر اردو)لالچ بری بلا ہے ،اختیارات سے تجاوز کرنے والا پولیس اہلکار حوالات میں بند، مقدمہ درج کرلیا۔

میرپور اختیارات سے تجاوز،کریکٹر سرٹیفکیٹ کی فارن آفس سے تصدیق کیلئے شہری سے10 ہزار روپےلینے والا پولیس اہلکار پھنس گیا ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج،گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈڈیال خدمت مرکز میں تعینات پولیس اہلکار سلطان علی نے ثقلین نامی شخص سے اس کے بیرون ملک مقیم عزیز کےکریکٹر سرٹیفکیٹ کی فارن آفس سے تصدیق کرانے کیلئے دس ہزار روپے طلب کئے۔

شکایت ملنے پر ایس ایس پی میرپور خاورعلی شوکت نے ایس ایچ او ڈڈیال کو سرسری انکوائری کا حکم دیا۔انکوائری رپورٹ آنے پر پولیس اہلکار کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے نے عوام الناس سے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتساب اور شفافیت کے نظام میں بہتری لانے کے لیے شکایات سیل قائم ہےجہاں عام شہری پولیس کے حوالے سے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

اسرائیل کا تہران پر تازہ حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنا ڈالا

Scroll to Top