ہٹیاں بالا ( کشمیر ڈیجیٹل)وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ بھارتی پہلگام واقعے سے متعلق سامنے آنیوالے مبینہ ڈرامے کے نتیجے میں بھارت کو سفارتی اور اخلاقی سطح پر شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے اثرات کو وہ طویل عرصے تک نظر انداز نہیں کر سکے گا ۔
انہوں نے یہ بات ایک سال قبل پیش آنے والے بھارتی واقعے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس واقعے کو بنیاد بنا کر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے خطے میں کشیدگی بڑھانے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی، تاہم یہ تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں ۔
دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے نہ صرف صورتحال پر قابو پایا بلکہ دشمن کے تمام مذموم عزائم کو بھی ناکام بنا دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی حقیقت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور عالمی برادری کے سامنے درست مؤقف پیش کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دیوان علی چغتائی ، چوہدری رشیدکو جھٹکا، ن لیگی کارکنوں کا پیرا شوٹر کو قبول کرنے سے انکار
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک اپنی خودمختاری اور دفاع کے تحفظ کے لیے ہر ممکن صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ۔
وزیر تعلیم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دیوان علی خان چغتائی اپنے کیےگئے وعدوں پر عملدرآمد کرائیں، عوام علاقہ
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔




