چین کیساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے پر اب بس میرے اور چینی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت میگنیٹس اور دیگر نایاب معدنیات چین کی جانب سے پیشگی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے،امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اس کے بدلے میں امریکا وہ سب کچھ فراہم کریگا جس پر چین کے ساتھ اتفاق ہوا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت چینی طلبا ہمارے کالجوں اور جامعات میں تعلیم حاصل کرپائیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین میں امریکی مصنوعات پر 55 فیصد جبکہ امریکا میں چینی مصنوعات پر دس فیصد ٹیرف لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نےڈیموکریٹس کی حمایت کی تو نتائج سنگین ہوں گے ،ٹرمپ نے خبردار کردیا

چین کی جانب سے تاحال ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی جبکہ معاہدہ کے مکمل مندرجات بھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بنتے ہی چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ دی تھی اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف عائد کئے تھے۔

Scroll to Top