بھارتی فضائیہ کورافیل طیاروں کی کمی کا سامنا،مودی کادعویٰ جھوٹا نکلا

نئی دلی(کشمیر ڈیجیٹل)معرکہ حق کے دوران بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی برتری پرعالمی مہر ثبت،گزشتہ سال تباہ کئے گئے رافیل طیاروں سے متعلق مودی حکومت کا جھوٹ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا۔

برطانوی دفاعی جریدے فلائٹ گلوبل کی تازہ ورلڈ ایئر فورسز ڈائریکٹری برائے 2027 میں انکشاف کیا کہ بھارت کے پاس فعال سروس میں 36کی بجائے صرف 32رافیل طیارے موجود ہیں۔

یہ اعداد و شمار بھارتی حکومت اور انڈین ایئر فورس کے اس سرکاری دعوے سے متصادم ہیں جس میں وہ مسلسل 36 رافیل طیاروں کی موجودگی کا اعادہ کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریاستی تعمیر و ترقی،عوامی خوشحالی کے منصوبے مکمل کریں گے،وزیراعظم گیلانی

جریدے کی جانب سے جاری کردہ یہ رپورٹ عالمی سطح پر دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ بھارت نے طویل عرصے سے ان طیاروں کو اپنی فضائی طاقت کا اہم ستون قرار دیا ہے۔

2016میں فرانس سے 36 طیاروں کا سودا کرنے والا بھارت آج بھی پورا بیڑا محفوظ ہونے کا دعوی کرتا ہے ۔  فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیروم بیلانجر نے مئی 2025 کی جھڑپ میں رافیل، سخوئی اور میراج کی تباہی کے شواہد دیکھنے کی تصدیق کی تھی ۔

رائٹرز سے گفتگو میں امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے جے 10طیاروں نے کم از کم دو بھارتی جہاز مار گرائے جن میں ایک رافیل بھی شامل تھا ۔

یوریشین ٹائمز کے مطابق بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف، 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب آپریشن سندور کے آغاز پر ہی طیارے گنوائے گئے، ذمہ دار مودی سرکار کی پابندیاں قرار ۔

ناقدین کے مطابق مئی 2025میں پاک فضائیہ کی طرف سے رافیل طیاروں کی تباہی پیرس، واشنگٹن اور لندن سے آنے والے حقائق کے سامنے نئی دہلی کا انکار ایک کھوکھلی سیاسی ضد کے سوا کچھ نہیں ہے۔

پہلے مکمل انکار، پھر آدھااعتراف اور اب طویل خاموشی، رافیل کے معاملے پر مودی سرکار کا بیانیہ تین بار رنگ بدل چکا ہے۔معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے گرانے کا اعلان کیا تھا اور ڈیڑھ برس بعد بھارتی بیڑے سے ٹھیک چار طیارے غائب نکلے۔

کوئی طیارہ نہ گنوانے کی دعویدارمودی حکومت 114نئے رافیل خریدنے کیلئے بے تاب ہے اور یہی بے تابی اس کے جھوٹ کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تقریبا ایک ارب ڈالر مالیت کے جنگی طیارے ایک ہی رات میں گنوانے والی مودی حکومت اپنی پارلیمنٹ اور عوام کے سوالوں سے فراراختیار کر رہی ہے۔

بھارت نے آسمانوں پر برتری کے خواب میں تقریبا 8ارب یورو کے 36رافیل طیارے خریدے، مگر معرکہ حق نے ثابت کر دیا کہ تکنیکی برتری اور فضائوں پر حکمرانی کا حق صرف پاک فضائیہ کاہے۔

مرمت کے ایک ٹینڈر کو جنگی فتح کی سند بناکر پیش کرنے والا گودی میڈیا عالمی اعداد و شمار کے سامنے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ فضائوں میں ہزیمت اٹھانے والا بھارت اب بیانیے کے محاذ پر بھی پسپا ہو چکا ہے اور دنیا بھر میں اس کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔