طوفانی بارش،آئندہ 36 گھنٹے اہم ، این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کردیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 12 سے 36 گھنٹوں کے دوران آزادکشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جو کہ خراب موسم کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔

اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور نارووال کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

تیز ہواؤں، گردوغبار کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بڑے حصے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

چترال، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم اور بنوں میں بھی اسی طرح کے موسمی حالات کا امکان ہے، جبکہ مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان، بنگلادیش ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

Scroll to Top