اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد آزادکشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آندھی اورطوفان کے ساتھ بارش کے باعث زیر تعمیر مکان کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ازاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی طوفانی بارش کے باعث بجلی معطل ہوکر رہ گئی، متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔ مختلف علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ عوام کو سخت پریشانی کا سامنا
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث تھانہ سنبھل کے حدود میں زیرتعمیرمکان کی دوسری منزل پر شیٹرنگ لگانے والے 4 مزدورشٹرنگ سمیت نیچے آگرے حادثے میں 2 مزدورجاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی مزدورں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔شہر اقتدار میں بارش کی رم جھم اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار ہوگیا
ادھر شہر اقتدار میں بادلوں کا بسیرا، بارش کی رم جھم اور ٹھنڈی ہوائیں،،جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہوگیا، اکثر شہروں میں بجلی کی فراہمی کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں کالے بادل، گرج چمک اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، طوفانی بارش کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام 8 ملی میٹر ، گولڑہ 7 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 8 جبکہ شمس آباد پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سرکل میں گرج چمک کے ساتھ بارش سےمتعدد 11 کے وی فیڈرزٹریپ کرگئے۔ متاثرہ فیڈرز میں پیر سوہاوہ ،سپریم کورٹ ،جی ایٹ مرکز ،علی پور، میرا جعفر،بنی گالا ،یو سی روڈ ،سیام محمدی چوک، نیو مل پور ،رینج روڈ امارات،گرجا گھر، ہمک، جی ایٹ ٹو سنگجانی فیڈرز شامل ہیں جن کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔