رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، پاکستان میں ذیقعد کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ذیقعدکا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیمطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔
حکومتی وعدہ خلافی : ایم این سی ایچ ملازمین کا اسمبلی کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

Scroll to Top