Anwarul Haq

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کئے توگھس کر ماریں گے، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندرگھس کرماریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گاتو اسے سودسمیت جواب دیاجائے گا۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کاحل ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد واتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا توکوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ نہیں بن سکتا اور اگر مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تواندرگھس کرماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی طاقت کو چانکیہ ڈاکٹریٹ پر عمل پیرا ہوکر کارروائی کرتا ہے، قوم کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جہاد فی سبیل اللہ کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر کے نفاذ میں ہم ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرینگے تو قیمت پوری قوم کو اداکرنا پڑیگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ایڈونچرکی جرات نہیں کرسکتا ،مودی اوراسکی ایجنسیوں کی ایسی کی تیسی،چوہدری انوارالحق

Scroll to Top