ایڈہاک ایکٹ کیس: سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ میں رِٹ پٹیشنز سماعتوں کی تاریخیں مقرر

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں ایڈہاک ایکٹ معطلی کی نسبت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی جبکہ ہائی کورٹ میں ایڈہاک ایکٹ کی نسبت دائر رِٹ پٹیشنز کی تاریخِ سماعت کل 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے ایکٹ معطلی کے فیصلے کو مختلف درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے۔ ابتدائی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے ایکٹ کی معطلی کے فیصلے کو عبوری حکم کے ذریعے بحال رکھا تھا اور آئندہ تاریخِ سماعت 15 اکتوبر مقرر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایڈہاک، کنٹریکٹ اور عارضی ملازمین کی ملازمتوں میں توسیع

ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت رِٹ پٹیشنز اور عدالتی کارروائی:

دوسری جانب ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں اس نسبت دائر کی جانے والی متعدد رِٹ پٹیشنز کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔ہائی کورٹ نے ان تمام رِٹ پٹیشنز کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین سے باضابطہ تبصرہ بھی طلب کر لیا ہوا ہے۔

ابتدائی سماعت کا مرحلہ:

اس کے علاوہ اس سلسلے میں دائر کی گئی ایک اور اہم رِٹ پٹیشن بعنوان شیخ اعظم رسول بنام آزاد حکومت کی ابھی ابتدائی سماعت ہونا باقی ہے۔