سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پہلگام کافالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا ،کشمیری عوام مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار خود ہی دہشتگرد حملے کرواتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام نریندر مودی کا پہلگام کا فالس فلیگ آپریشن مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی سازش کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بھارت کے پہلگام ڈرامہ کیخلاف درالحکومت سرینگر، پلوامہ، جموں سمیت کئی شہروں میں کشمیریوں نے بھارت کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مقررین نے کہا کہ پلوامہ حملہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیا گیا بعد میںحملہ میں بھارت ہی ملوث نکلا، اب پہلگام کا حملہ بھی کشمیریوں کیخلاف سازش ہے کیونکہ اب معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کہنا ہے کہ آئے دن سویلینز کا مارا جانا ہماری برداشت سے باہر ہے،شہریوں نے مودی سرکار کیخلاف شدید نعرہ بازی کی، امیت شاہ مردہ آباد، نریندر مودی مردہ آبادکے نعرلگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ مودی کی سازش،بھارتی ایجنسیوں نے ہی قتل عام کرایا، کشمیری قیادت