14 ممالک کے ویزوں پرپابندی، اعلیٰ حکام نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سوشل میڈیا پر کچھ غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں کہ سعودی عرب نے 14 ممالک کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور عمرہ ویزوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش وغیرہ شامل ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن کی تیاری کیلئے ہر سال کی طرح اس بار بھی مخصوص تاریخوں میں ویزوں کی پابندی کا اعلان کیا ہے، جو عالمی سطح پر تمام قومیتوں پر لاگو ہے، نہ کہ صرف مخصوص ممالک پر اور یہ پابندیاں خاندانی یا کاروباری ویزوں پر نہیں ہوں گی ۔

سعودی حکومت نے اس خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ لہٰذا تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ منفی اطلاعات پر کان نہ دھریں جن کا مقصد صرف ملک کو بدنام کرنا ہے۔

یہ منفی پروپیگنڈا یا تو کسی ٹریول ایجنٹ کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا یا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

وزارتِ خارجہ اور سعودی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات 6 اپریل کے بعد فراہم کی جائیں گی۔ ایسے جھوٹے پیغامات کے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ضرورت ہے
الیکشن سے قبل ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو فہیم ربانی کیخلاف فیصلہ دینگے،تحریک تحفظ حقوق لوئرپلیٹ

Scroll to Top