باغ(کشمیر ڈیجیٹل) ممبر کشمیر کونسل مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کے وزیراعظم کا دورہ باغ تعمیر و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ،تعمیر و ترقی کا سفر جہاں پر چھوڑا تھا دوبارہ وہاں سے شروع کریں گے۔
باغ کی غیور عوام اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے بے تاب ہیں انتظامیہ اور سیاسی کارکنان اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں انتظامیہ اس بات کو یقینی بناے کے دورہ کے دوران امن و امان اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی حکم پر غیرقانونی اڈوں کے خاتمے پرمافیا کا وزیراعظم کیخلاف پروپیگنڈا
انتظامی آفیسران میرٹ کی بنیاد پر عوامی مساہل حل کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں انتقامی کارروائیاں اور کرپشن ہمارا وتیرا نہیں ہے ۔تمام محکمہ آزاد ہیں ۔عوامی مساہل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئےموثر اقدامات کیے جاہیں ۔
وزیر اعظم کے متوقع دورہ باغ کی تیاری کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق منہاس نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دورہ باغ یہاں کی عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے اور ضلعی آفیسران سے بریفنگ بھی لیں گے ۔
ہم سب نے ملکر مہمانوں کو اپنی روایات کے مطابق استقبال کرنا ہے تمام ادارے اپنی اپنی زمہ داریاں پوری کریں اور سیاسی کارکنان و عوام جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:6سال سے زیرالتواء سی ایم ایچ فلائی اوور 2ماہ میں مکمل ،وزیراعظم افتخار گیلانی نے تاریخ رقم کردی
تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے عام آدمی کے مساہل اس کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے وزیراعظم باغ آ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق باغ کی عوام کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا ،الیکشن میں عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کیا جائے گا۔




