اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے مقرر کر دی گئی ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور نئی قیمت 348 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیزل 4 روپے ،پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا،نوٹیفکیشن جاری
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 26 نومبر کیلئے ہوگا۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ایک روپے مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار،نوٹیفکیشن جاری
ریلیف اسکیم
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنےکیلئےشہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر TOK لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔




