خلا میں پاکستانی خلا باز کیلئے دیسی کھانوں کا خصوصی اہتمام، بٹر چکن مینیو میں شامل

بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل) چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز کیلئے خصوصی حلال کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہےجس میں 100 سے زائد اقسام کے لذیذ پکوان شامل ہیں۔

چینی خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کیلئے خصوصی ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی خلا باز کی غذائی ضروریات اور مذہبی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلال کھانوں کا الگ مینیو تیار کیا گیا ہے۔

خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے کا سالن اور بٹر چکن سمیت مختلف روایتی پکوان شامل ہیں۔

خلائی اسٹیشن پر پاکستانی ذائقوں اور حلال کھانوں کی یہ خصوصی دستیابی اس بات کی عکاس ہے کہ خلا میں بھی خلا بازوں کی ثقافتی اور غذائی ترجیحات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خلا کی جانب تاریخی اڑان، ذیشان علی شٹل میں سوار، قوم کی نظریں مشن پر جم گئیں

یاد رہے کہ چین نے خلاء میں موجود اپنے خلابازوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ خلائی کچن تیار کرلیا ہے

جس کی مدد سے اب خلاباز محض 20 منٹ میں گرم کھانے تیار کرکے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

چین کے خلائی مرکز نے متعدد نجی کمپنیوں کے اشتراک سے خلائی کچن کو جدید ذہین برقی آلات سے اپ گریڈ کیا ہے۔

جن میں پینے کے پانی کی فراہمی، کھانے گرم کرنے اور بیکنگ کی سہولیات شامل ہیں۔اس پیشرفت سے خلابازوں کو طویل انتظار یا ٹھنڈا کھانا کھانے کی دشواری سے نجات ملے گی۔

شمالی چین کے شہر تیانجن میں ہفتے کے روز منعقدہ ایرو اسپیس میڈیکل انجینئرنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خلائی مرکز کے ماہر لیو ویبو نے بتایا کہ نئے آلات میں ایک خصوصی واٹر ڈسپنسر شامل ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:چین اور پاکستان کے خلا باز ایک ہی خواب ،ایک ہی منزل کے ساتھی بن چکے ، چینی سفارتخانے کا پیغام

جو دوبارہ قابلِ استعمال بنائے گئے پانی کو پینےکیلئے محفوظ بنانے کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خلائی مائیکروویو اوون کم توانائی استعمال کرتے ہوئے کھانے کو تیزی سے گرم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

جبکہ اس کی تیاری میں مائیکروویو شعاعوں کے اخراج کو روکنے کے حفاظتی تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

لیو ویبو کے مطابق خلائی کچن میں نصب گرم ہوا سے بیکنگ کرنے والا اوون اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا آلہ ہے۔

جسے خصوصی طور پر خلا میں استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کم توانائی خرچ کرتے ہوئے کھانا پکانے کے دوران پیدا ہونے والے دھوئیں اور چکنائی کے بخارات کو مؤثر انداز میں ختم کرتا ہے۔

ان جدید سہولیات کی بدولت اب خلا میں موجود چینی خلاباز بیک کیے ہوئے چکن ونگز، اسٹیک اور کیک جیسے کھانے بھی تیار کرکے کھا سکتے ہیں۔