ڈیزل 4 روپے ،پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ مالکان نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو خط لکھ دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 نومبرکیلئے مقرر کردی گئیں ، قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے شروع ہوجائےگا۔