خاندان کے بعد ساتھیوں کا بھی امتیاز اسلم اور کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)فسادی جتھے کے سرغنہ امتیاز اسلم کو پہلے گھر والوں نے مسترد کیا اور اب قریبی ساتھیوں نے بھی اس سے اظہارِ لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امتیاز اسلم کی ہر معاملے پر غیر لچکدار روش، ہٹ دھرمی اور مسلسل الٹے مشورے اب خود اس کی اپنی کمیٹی کیلئے بھی وبالِ جان بن چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ عمائدین کا امن اعلامیہ بھی مسترد، کالعدم ایکشن کمیٹی کا اصل ایجنڈا بے نقاب

ریاست کیساتھ ٹکراؤ، تصادم اور محاذ آرائی کی پالیسی پر چلنے کے مشورے اسی شخص کی جانب سے دیئے جاتے رہے جس کی ضد اور غلط حکمتِ عملی نے آج  پوری ایکشن کمیٹی کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ۔

مذاکرات کی مخالفت، معاملات کو بگاڑنے اور قیادت کو تصادم کی طرف دھکیلنے کا نتیجہ ہے کہ آج اس کے اپنے ساتھی بھی اس سے لاتعلقی اختیار کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا ، صدر انجمن تاجران ناڑ راجہ اسرار کا لاتعقی کا اعلان

دوسری جانب غصے اور شدید فرسٹریشن کا شکار امتیاز اسلم اب پنجیڑہ جا کر بیٹھ گیا جہاں مبینہ طور پر مقامی عوام اور نوجوانوں کو ورغلا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف اشتعال پیدا کیا جا رہا ہے۔

پنجیڑہ میں کشیدگی اور اہلکاروں پر حملوں کی صورتحال امتیاز اسلم کا پیدا کردہ ہے۔ عوام کا اعتماد کھونا اور نوجوانوں کو تصادم کی آگ میں دھکیلنا کون سی عوامی خدمت ہے؟

ریاست کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور نوجوانوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقابل لانے کی سیاست کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہو سکتی۔