اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ترقیاتی ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام، مشیر وزیراعظم راناثنااللہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادحکومت کو100روزہ پلان کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کا آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی خوشحالی کے نئے راستے کھولنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،افتخار گیلانی
وزیر اعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اس ملاقات کے بعد بڑی پیشرفت بھی متوقع ہے جس میں کابینہ میں توسیع سمیت امن ومان کے حوالے سے اقدامات لئے جانے کا امکان ہے۔




