14 ماہ کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمت میں جزوی بحالی دیکھی گئی ہےکیونکہ سرمایہ کار امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے حکام کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور شرح سود کے مستقبل سے متعلق نئے اشاروں کے لیے امریکا میں مہنگائی کے آئندہ اعداد و شمار کے منتظر ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق پیر کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت دو فیصد اضافے کے ساتھ 3603.77 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی آئی تھی جو مارچ کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔
یہ بھی پڑھیں:2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک جائیگی؟ بڑی پیشگوئیاں آگئیں
اس کے علاوہ دسمبر کی ترسیل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 2.5 فیصد بڑھ کر 3603.20 ڈالر فی اونس ہو گئے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 42.15 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.8 فیصد بڑھ کر 1309.86 ڈالر اور پیلیڈیم 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 894.58 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ 200کمی ہوئی ہے جس کے بعد 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 83ہزار950روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کار کائل روڈا کے مطابق، ٹیکنالوجی حصص میں فروخت کے دباؤ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سست روی کے باعث معاشی سرگرمیوں کے کمزور پڑنے کی توقعات نے منڈیوں کو امریکی شرح سود کے آئندہ راستے کی نئی قیمتوں کا تعین کرنے پر مجبور کیا ہے، جس سے سونے کو بنیادی سہارا ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول ایک روپے مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار،نوٹیفکیشن جاری
سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ اس وقت فیڈرل ریزرو کے دسمبر کے پالیسی اجلاس میں شرح سود میں اضافے کا 93 فیصد امکان ظاہر کر رہی ہے، جو گزشتہ ہفتے کے تقریباً 100 فیصد امکانات کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔
مارکیٹ کے شرکا اب بدھ کو جاری ہونے والے امریکی پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچرز یعنی ذاتی کھپت کے اخراجات کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو مہنگائی کا ایک اہم پیمانہ ہے اور جس پر مرکزی بینک 2 فیصد افراط زر کے ہدف کے تناظر میں قریبی نظر رکھتا ہے۔




