بھمبر میں سڑکوں کے کناروں پر تعمیراتی میٹریل پھینکنے پر پابندی عائد

بھمبر کشمیر ڈیجٹیل) بھمبر میں سڑکوں کے کناروں پر تعمیراتی میٹریل پھینکنے پر پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کا حکم نامہ جاری۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر سردار مشتاق احمد خان نے سب ڈویژن بھمبر کی حدود میں محکمہ شاہرات (PWD) کی تعمیر کردہ لنک سڑکوں کے کناروں اور حدود میں تعمیراتی میٹریل پھینکنے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھمبر: پیشہ ور بھکاریوں کے داخلے، بھیک مانگنے پر پابندی، دفعہ144نافذ
حکم نامے کے مطابق بعض افراد کی جانب سے تعمیراتی میٹریل سڑکوں کے عین کنارے اور حدود میں پھینک دیا جاتا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات رونما ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

سڑکوں کے کناروں پر تعمیراتی میٹریل پھینکنے سے تعمیر شدہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں جبکہ عوام علاقہ کو بھی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سڑکوں کے اطراف تعمیراتی میٹریل پھینکنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی فضائیہ کورافیل طیاروں کی کمی کا سامنا،مودی کادعویٰ جھوٹا نکلا

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف دفعہ 188 اے پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔مزید برآں ایس ایچ او صاحبان تھانہ سٹی بھمبر اور تھانہ علی بیگ کو ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمات کے اندراج کی اجازت دی گئی ہے،

 نائب تحصیلدار مجسٹریٹ درجہ سوم کو بھی قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکم نامہ آج مورخہ جاری کیا گیا ہے جو آئندہ دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔