مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال؛ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) فریال تالپور کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت، عہدیداران، ارکانِ قانون ساز اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور، سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
اجلاس میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار یعقوب خان ، پرویز اشرف نے شرکت کی۔
اس موقع پر ارکانِ قانون ساز اسمبلی میاں عبدالوحید، سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید اور سردار ضیاء القمر بھی موجود تھے۔
چوہدری یاسر سلطان، دیوان علی چغتائی، سردار مختار احمد عباسی، ملک ظفر اقبال، عبدالماجد خان، فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سینئر رہنماؤں سردار جاوید ایوب، سردار فہیم ربانی، سردار امجد یوسف، سردار احمد صغیر، عمار ذیشان جرال، سردار سعود صادق اور سردار عابد حسین عابد سمیت پارٹی ٹکٹ ہولڈرز چوہدری جاوید اقبال بدھانوی، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری صہیب، محمد ولید انقلابی اور شاہین ڈار بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو قومی سیاست کا اہم محور بنایا اور اسے عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے بھی عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حقوق اور ان کے حقِ خودارادیت کیلئےمؤثر آواز بلند کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں طلباء کا احتجاج،گودی میڈیا کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا
فریال تالپور نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی۔
اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے، عوامی رابطہ مہم کو مؤثر بنانے اور آئندہ سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔




