اسلام آباد (کشمیر ڈیجٹیل) مہنگائی، بے روزگاری، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی،ایسے حالات میں عوام کو محض وعدوں نہیں بلکہ عملی ریلیف، معاشی تحفظ اور بہتر مستقبل کی امید کی ضرورت ہے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے جذبات، احساسات اور مشکلات کی جس مؤثر انداز میں ترجمانی کی ہے
سابق وزیر خوراک، ٹیکنیکل ایجوکیشن و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ ملک کے کروڑوں شہری اس وقت مہنگائی، معاشی دباؤ اور روزمرہ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں اضافے نے عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے، محدود آمدن رکھنے والے خاندانوں کے لیے گھر کا نظام چلانا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کو نشانِ عبرت بنائینگے : جاوید بڈھانوی
عوام کو اس وقت فوری ریلیف اور ایسے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے جن سے ان کی مشکلات میں حقیقی کمی آسکے
عوام صرف معاشی مشکلات ہی نہیں بلکہ مایوسی، بے یقینی اور مستقبل کے حوالے سے تشویش کا بھی شکار ہیں.لوگوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ ان کے مسائل حل ہونے کے بجائے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا عام آدمی، محنت کشوں، مزدوروں، کم آمدن والے خاندانوں اور معاشرے کے محروم طبقات کے ساتھ ایک تاریخی تعلق ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور عوامی مسائل کو اپنے سیاسی ایجنڈے میں ترجیح دی ہے۔
پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات کو سمجھتی ہے اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
جاوید اقبال بڈھانوی نے مزید کہا کہ عوام کو مہنگائی اور معاشی دباؤ کے بوجھ تلے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہونا انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا،مظفرآباد میں گیس سلنڈر 8 ہزار روپے تک جاپہنچا
عوام کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے ذریعے مزید مشکلات میں دھکیلنے کے بجائے انہیں معاشی تحفظ فراہم کرنا ہوگا.
ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ عوام پر عائد غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے، مہنگائی پر قابو پایا جائے اور عام شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔
عوام اس وقت کرب اور بے بسی کی کیفیت سے گزر رہے ہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کی حالت زار کا احساس کریں اور ایسے عملی فیصلے کریں جن سے غریب آدمی کو ریلیف ملے۔
عوام کو مزید مہنگائی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ان کے مسائل کا سنجیدہ اور پائیدار حل تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔




