نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دن کے وقت سونے کی بعض عادات بڑھتی عمر میں صحت کی خرابی اور موت کے خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔
امریکی اداروں میساچوسٹس جنرل بریگھم اور رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سائنس دانوں نے 1338 معمر افراد کی 19 سال تک نگرانی کی۔ تحقیق میں شامل افراد کی اوسط عمر 81 سال تھی۔
تحقیق کے مطابق جو افراد معمول کے مطابق صبح کے وقت قیلولہ کرتے تھے، ان میں دوپہر کے ابتدائی اوقات میں سونے والوں کے مقابلے میں موت کا خطرہ 30 فی صد زیادہ پایا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت100روزہ پلان پرعملدرآمد کیلئے تیار ہے،وزیراعظم گیلانی
جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں شرکا کی نیند اور جسمانی سرگرمیوں کے معمولات جانچنے کے لیے کلائی پر باندھے جانے والے خصوصی مانیٹرز استعمال کیے گئے۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق دن بھر میں قیلولے کے دورانیے میں ہر اضافی ایک گھنٹے کے اضافے کے ساتھ موت کا خطرہ 13 فی صد بڑھا
جبکہ روزانہ قیلولوں کی تعداد میں ہر اضافے کے ساتھ یہ خطرہ 7 فی صد زیادہ پایا گیا۔
محققین کے مطابق دیگر بیماریوں، صحت کے عوامل اور رات کی نیند کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی یہ نتائج برقرار رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس زرداری ہاوس طلب
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر میں ضرورت سے زیادہ دن کے وقت سونا صحت کی کمزوری اور جسمانی نظام میں آنے والی تبدیلیوں کی علامت ہو سکتا ہے۔
تاہم، محققین نے واضح کیا کہ دن میں سونا بذات خود کسی بیماری یا موت کی وجہ ثابت نہیں ہوا بلکہ یہ بڑھتی عمر میں صحت کے مسائل کی ممکنہ نشاندہی کرنے والا ایک اشارہ ہو سکتا ہے۔




