قومی بچت کی اسکیموں پر منافع شرح میں ردوبدل، اہم خبرآگئی

اسلام آباد ( کشمیر ڈیجٹیل )قومی بچت اسکیموں میں رقم رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی گئی۔

 شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع بڑھا دیا گیا ہے،سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے ابتدائی پانچ منافعوں کی شرح 11.8 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

 نئے ریٹس کے اطلاق کے بعد قومی بچت کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو اپنی آمدن اور بچت کے حوالے سے نئے حسابات مرتب کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اکتوبر میں کتنے کروڑ ڈالر کمائے؟پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ بنا دیا

 نئی شرحوں کے تحت اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس کے پہلے پانچ منافعوں پر شرح 11.8 فیصد ہوگی، جبکہ چھٹے منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 12.8 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

 ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کے لیے بھی منافع کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی ہے، یعنی اس اسکیم کے منافع میں فی الحال کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے منافع کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے 8 بھارتی طیارے مار گرانے کے دعوے پر نئی بحث،برطانوی جریدے کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

 نئی شرحوں کے مطابق تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 11.56 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ چھ ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر شرح بڑھا کر 11.90 فیصد کر دی گئی ہے۔

 ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.14 فیصد ہو گئی ہے۔

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں اس ردوبدل کو انفرادی سرمایہ کاروں اور بچت کرنے والے شہریوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

۔ نئی شرحوں کے تحت سرمایہ کار اپنی مالی ضروریات، سرمایہ کاری کی مدت اور متوقع منافع کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اسکیم کا انتخاب کر سکیں گے۔