اکتوبر میں کتنے کروڑ ڈالر کمائے؟پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ بنا دیا

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)عالمی منڈی میں پاکستانی آئی ٹی شعبے کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کے ثمرات سامنے آنے لگے، ٹیکنالوجی کی برآمدات نے ملکی تاریخ کے تمام سابقہ ماہانہ ریکارڈ توڑ دیے۔

 اکتوبر 2026 میں پاکستان نے آئی ٹی سروسز کی برآمدات سے 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حاصل کیے، جو کسی ایک ماہ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی برآمدی آمدن ہے۔

تازہ اعداد و شمار کو ملکی آئی ٹی انڈسٹری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 17.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ستمبر 2026 کے مقابلے میں بھی برآمدات 4.1 فیصد بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزادکشمیر: آئی ٹی فروغ کیلئے اہم پیشرفت، سینکڑوں طلباء امتحان میں شامل

آئی ٹی شعبے نے ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا۔ جولائی سے اکتوبر 2026 تک، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ان برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو شعبے کی مسلسل بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔اضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال بھی آئی ٹی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے 8 بھارتی طیارے مار گرانے کے دعوے پر نئی بحث،برطانوی جریدے کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کی آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی تھیں۔ اس عرصے میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اکتوبر کے تازہ اعداد و شمار نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی برآمدات کے باعث ٹیکنالوجی سیکٹر ملکی معیشت کے لیے امید افزا شعبوں میں شمار ہو رہا ہے۔