حلقہ 1 کوٹلہ :سید پور میں فری میڈیکل کیمپ،4ماہر ڈاکٹرز کی شرکت

 مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے ملحقہ پٹہکہ علاقہ حلقہ 1 کوٹلہ سید پور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 4کے قریب ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی،انہوں نے لوگوں کو فری صحت کی سہولت فراہم کی اورچیک اپ کیا۔ 

فری میڈیکل کیمپ کے دوران سید پور اور گردونواح کے عوام نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس طرح کے طبی کیمپ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں  جس سے انہیں سفری مشکلات اور اضافی اخراجات کا سامنا  نہیں کرنا پڑتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، چوہدری عبدالرحمٰن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی کا دورہ

اس موقع پر سید پور کے عوام نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی طبی سہولیات کی مستقل فراہمی کیلئے بنیادی مرکز صحت(BHU)سید پور کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سید پور اور ملحقہ آبادیوں میں بنیادی مرکز صحت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علاقے میں صحت کی مستقل سہولت موجود ہونے سے خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر مریضوں کو بروقت طبی امداد میسر آسکے گی اور انہیں معمولی بیماریوں کے علاج کیلئےبھی دور دراز ہسپتالوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

مقامی لوگوں نے وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ سید پور کا خصوصی دورہ کریں اور علاقے میں صحت کی سہولیات کی موجودہ صورتحال کا خود جائزہ لیں۔

 عوام نے اُمید ظاہر کی کہ وزیر صحت کے دورے سے علاقے کے طبی مسائل حکومتی سطح پر اجاگر ہوں گے اور بنیادی مرکز صحت کی بحالی سمیت دیگر ضروری اقدامات کی راہ ہموار ہوگی۔

شہریوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ جیسے اقدامات وقتی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہیں، تاہم مستقل بنیادوں پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بنیادی مرکز صحت کی بحالی، طبی عملے کی تعیناتی اور ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرحدوں کے محافظ میدانِ خدمت میں بھی پیش پیش، وادی لیپہ کے چنیاں میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ

عوامی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ سید پور کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ووہ دھکے کھانے سے بچ سکیں۔

شہریوں نےکہا کہ فری میڈیکل کیمپ جیسے اقدامات وقتی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہیں، تاہم مستقل بنیادوں پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بنیادی مرکز صحت کی بحالی، طبی عملے کی تعیناتی اور ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے۔