شہباز شریف اور عاصم منیر مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آگئے

 اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)اردن کے معروف رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی پہلے نمبر پر ہیں،اس فہرست میں پہلی مرتبہ 5 شخصیات کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرواعظ عمرفاروق تیرہویں بار500 بااثرترین مسلم شخصیات میں شامل

ترک صدر رجب طیب اردوان بھی مسلم دنیا کی 5 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں جبکہ ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

 اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے 5ویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے چھٹی پوزیشن پر آگئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے اے) کے صدر شیخ محمد بن زاید، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور مراکش کے شاہ محمد ششم بھی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں ۔

 انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی صدر محمود عباس اور شام کے صدر احمد الشرع کو بھی فہرست میں جگہ د ے دی گئی ہے۔

پاکستان کے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا طارق جمیل بھی 500 بااثر شخصیات میں شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار

فہرست میں غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سال کی نمایاں مرد شخصیت قرار دیا گیا ہے ۔

 ایران کے شہر میناب میں سکول پر حملے میں بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی سال کی نمایاں خاتون شخصیت قرار پائی ہیں۔