اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سینئر رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس میرواعظ محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500بااثر ترین مسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔
اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے شائع سالانہ اشاعت” دی مسلم 500“ کے سال 2027ءکے ایڈیشن میں میرواعظ مسلسل تیرہویں مرتبہ فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ اور کشتواڑ میں چار بار زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اشاعت میں میرواعظ کو سیاسی شخصیات کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے انہیں کشمیر کے چودھویں میرواعظ کی حیثیت سے متعارف کرایا گیا ہے
میرواعظ عمر فاروق نے1990میں اپنے والد میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کے بعد محض 7 برس کی عمر میں میر واعظ کی دینی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اشاعت میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات اور پررامن ذرائع اختیار کرنے کے حوالے سےمیرواعظ عمرفاروق کے دیرینہ اور مسلسل مو قف کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔
سال 2027ءکے ایڈیشن میں خصوصی طور پر اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ میرواعظ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کو پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ قرار دیتے رہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لداخ میں شدید سردی کے باوجود بھارت کیخلاف احتجاج، خواتین ، بچے بھی میدان میں آگئے
میرواعظ عمرفاروق بار بار اس کی وکالت کرتے رہے اور ساتھ ہی ”علاقائی مسائل کے سلسلے میں عدم تشدد پر مبنی طرزِ عمل اور پرامن جدوجہد“ پر زور دیتے ہیں۔
اشاعت میں اگست 2019ءسے ستمبر 2023ءتک میرواعظ کی گھر میں طویل نظر بندی کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔
حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق اب بھی بھارتی انتظامیہ کی طرف سے وقفے وقفے سے نظربندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




