سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)کاکروچ اور کانگریس کے احتجاجی مظاہروں ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن ناکام ہوگیا۔
سرینگر کے علاقے کولگام میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے نقاب پہنا کر نامعلوم افراد کی جانب سے بھارتی سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر حملہ ، نئے کھیل کی ایک ناکام کوشش ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کولگام میں سی آر پی ایف پر حملے کا بھارتی دعویٰ من گھڑت پراپیگنڈا قرار، ہراسانی کا نیا ڈرامہ بے نقاب
بھارتی وزیراعظم مودی کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ رچانے کا سلسلہ شروع ہوگیاتاکہ بھارت کے اندرونی انتشار سے دنیا کی توجہ ہٹائی جائے ۔
بھارت میں کاکروچ پارٹی اور کانگریس کے احتجاجی مظاہروںاور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبات سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن پر کام شروع کردیا ۔
After Operation Sindoor, this is the first terrorist attack of its kind by Pakistan Army-sponsored terrorists.
The Kulgam terrorist attack should be retaliated against with full force.
Pakistan’s conspiracy to plunge Kashmir into terrorism once again must be foiled.
— Baba Banaras™ (@RealBababanaras) November 11, 2026
دفاعی ماہرین کے مطابق مودی حکومت بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے کو ایک اور نئی جنگ میں جھونکنے کی تیاری کررہا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نام نہاد فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف نیا پروپیگنڈا شروع کردیا ۔سوشل میڈیا پر بھارتی را ہینڈلرز کا پاکستان کیساتھ جوڑنے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔
#WATCH | Jammu and Kashmir: Three CRPF personnel were injured after unidentified motorcycle-borne assailants opened fire on security personnel deployed at a naka in Kulgam.
(Visuals from the area, deferred by unspecified time; no live operational details disclosed) https://t.co/tCeb3Y97oR
— ANI (@ANI) November 11, 2026
مودی آئندہ الیکشن میں شکست کے خوف سے ایک بار پھر پاکستان مخالف مہم چلا کر بھارتی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سرحد پر جنگی جنون بڑھا رہا ہے ۔
There security personnel were injured during a terror attack on a Central Reserve Police Force post at Akhran in Kulgam in Jammu and Kashmir on Wednesday, said officials.
The attack took place at Akhran near Mir Bazar in Kulgam district.
A cordon and search operation has been launched to track down attackers.
More on https://t.co/Yz2reD0jdz
— NDTV (@ndtv) November 11, 2026
مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بروز بدھ ایک فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی فوج کے3اہلکارشدید زخمی ہوگئے جس کے بعد پاکستان مخالف سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ۔
کولگام واقعہ کے بعد بھارتی اکائونٹس سے را کے کارندے سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے ۔




