پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیر دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔
گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی میں قیادت کیخلاف بغاوت تیز،کارکنان نے فضل الرحمٰن کے سیاسی فیصلوں کو ذاتی مفاد قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی دوستی ہے، اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے میں مولانا کے بیٹے پر کرپشن کے الزام کا بھی حساب ہونا چاہیے، پی ڈی ایم دور میں سب سے زیادہ فائدہ جے یو آئی کو ہوا۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم دور میں جے یو آئی کو اس کی پسند کی وزارتیں ملیں، جن میں مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات کی وزارتیں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پہلے صفوں میں اتحاد پیدا کرے پھر مذاکرات کی بات کرے، فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی، جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو، کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سزا بھگتنا پڑے گی۔




