ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم پر آتشزدگی، حکام نے آگ پر قابو پالیا

ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم پر آتشزدگی، حکام نے آگ پر قابو پالیادنیا کے سب سے بڑے آف شور قدرتی گیس ذخیرے میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع۔

https://kashmirurdu.pk/99807/ یہ بھی پڑھیں :

گیس لیکیج یا آپریشنل حادثہ ممکنہ وجہ قرارایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی، تاہم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پالیا۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق نائب وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ منگل کے روز جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر اچانک آگ لگ گئی تھی

، جسے بعد ازاں بجھا دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس لیکیج یا آپریشن کے دوران پیش آنے والا کوئی حادثہ آتشزدگی کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں، تاہم واقعے کی اصل وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی

۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ پلیٹ فارم سے روزانہ ایک کروڑ 45 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہوتی ہے، جبکہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کی مجموعی یومیہ پیداوار تقریباً 70 کروڑ مکعب میٹر ہے۔

جنوبی پارس دنیا کا سب سے بڑا آف شور قدرتی گیس ذخیرہ ہے، جسے ایران اور قطر مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ قطر کی جانب اس ذخیرے کو ’نارتھ ڈوم‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

گیس ایکسپورٹنگ کنٹریز فورم کے اعداد و شمار کے مطابق ایران نے 2024 کے دوران مجموعی طور پر 276 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس پیدا کی، جس کا تقریباً 94 فیصد حصہ ملک کے اندر ہی استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ اس وسیع گیس ذخیرے میں تقریباً 1800 ٹریلین مکعب فٹ قابلِ استعمال گیس موجود ہے، جو عالمی سطح پر تقریباً 13 سال کی گیس ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔