ایران جنگ، امریکاکی71 فیصد عوام نے مخالفت کردی، ٹرمپ کیلئے نیا چیلنج

ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر امریکی عوام کی بھاری اکثریت نے مخالفت کرتے ہوئے تنازع ختم کرنے کے لیے کانگریس کو متحرک کرنے کی حمایت کردی۔

تازہ سروے میں 71 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے حق میں رائے دی ہے۔

سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے معاملے پر جنگ جاری رکھنے کے بجائے اسے ختم کرنے کے لیے سیاسی اور پارلیمانی کردار ادا کرنے کی حمایت موجود ہے۔

اس مؤقف میں دونوں بڑی امریکی سیاسی جماعتوں کے حامی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم پر آتشزدگی، حکام نے آگ پر قابو پالیا

اعدادوشمار کے مطابق کانگریس کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کی حمایت کرنے والوں میں 51 فیصد ری پبلکن اور 39 فیصد ڈیموکریٹس شامل ہیں۔

اس طرح ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات کے باوجود دونوں جماعتوں کے ووٹرز میں تنازع ختم کرنے کی حمایت سامنے آئی ہے۔

سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے بھی شہریوں کی رائے تقسیم دکھائی دی۔

مجموعی طور پر 33 فیصد شرکا نے مواخذے کو امریکا کے لیے بہتر قرار دیاجبکہ 42 فیصد نے اس کے برعکس رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے مفاد میں نقصان دہ کہا۔

صدر ٹرمپ کی معاشی اور تجارتی پالیسی بھی عوامی تنقید سے محفوظ نہیں رہی۔ سروے میں 62 فیصد امریکیوں نے ان کی جانب سے عائد کردہ تجارتی محصولات ختم کرنے کی حمایت کی۔