مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد میں سی ایم ایچ فلائی اوور منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹر کو منصوبہ 45دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم افتخار گیلانی کی ذاتی کاوشوں سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار منصوبہ اب چند روز میں مکمل ہونے جا رہا ہے جس سے شہریوں کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈویژنل کور ممبرعابدعلی اعوان کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان
ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 2020 میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا جس کی ابتدائی لاگت تقریباً 15 کروڑ روپے تھی۔
تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت بڑھ کر تقریباً 41 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔گزشتہ چھ برسوں کے دوران متعدد حکومتیں تبدیل ہوئیں، مگر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر اور پاکستان کا رشتہ مضبوط،فارو ق حیدرفرسٹریشن کا شکار،عوامی حلقے
ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے اس منصوبے کی تاخیر کے باعث شہریوں کو طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




