لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
دوسرا ٹیسٹ لاہور کے بجائے اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ کا وینیو تبدیل کرنے کا فیصلہ لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تاکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کے انعقاد کے لیے موزوں ماحول فراہم کیا جاسکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں انتقامی کارروائیاں، اشفاق ظفر فاروق حیدر پر برس پڑے
پی سی بی کے فیصلے کے تحت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اب 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے متعلق مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
جس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




