مظفرآباد کے شہری کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف پھٹ پڑے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)ریاستی دارالحکومت مظفر آباد کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ پرتشدد کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے خطے کا امن و امان داؤ پر لگ رہا ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اورانتشاری اور فتنہ کمیٹی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بدری کی سخت پالیسیوں نے سیاسی نقصان پہنچایا ، ٹرمپ کا اعتراف

 مظفرآباد کے شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد سرگرمیاں ریاست کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن رہی ہیں۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز سمیت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ ریاست میں بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ناگزیر ہے تاکہ خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہڑتال کی کال مسترد،کالعدم ایکشن کمیٹی مارکیٹس بندش کی جھوٹی پوسٹیں چلانے لگی

ایک شہری نے کہا کہ نوجوانوں کو انتشاری کالعدم ایکشن کمیٹی سے دور رہنا ہو گااو رانہیں اپنا مستقبل بچانے کیلئےان کی سرگرمیوں سے لاتعلقی اختیار کرنا ہو گی۔