مظفرآباد پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک عناصر کے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پر وارننگ جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا ٹیم متحرک کردی ہے۔
ایس ایس پی مظفرآباد کے آفیشل پیج پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر عوام الناس میں خوف و حراس پھیلانے اور غلط معلومات کے ذریعہ گمراہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کالعدم جموں و کشمیر جو ائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال کی آڑ میں چند شر پسند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ( فیس بک، واٹس ایپ گروپس وغیرہ) کو استعمال کرتے ہوئے باہمی بھائی چارے کی فضا درہم برہم کر کے امن عامہ کی صور تحال کو خراب کرنے کی خاطر عوام الناس کو غلط معلومات و افواہ سازی کے ذریعے مختلف نوعیت کی پوسٹس وائرل / شیئر کی جارہی ہیں جس پر ضلع پولیس مظفر آباد کی سوشل میڈیا ٹیم کو انتہائی متحرک کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم نے ہمہ وقت مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر حکومت اور حکومتی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور افواہ سازی کی غرض سے پوسٹس وائرل / شیئر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان ضلع پولیس مظفر آبادکا کہنا ہے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر اسے ہر گز سوشل میڈیا پر وائرل / اپ لوڈ یا سینئر نہ کریں۔
قبل ازیں ایک اور پیغام میں عوام کو کہا گیا ہے کہ جوش نہیں ہوش سے کام لیں ، آپ کا مستقبل آپ کے طرز عمل سے مشروط ہے۔
ترجمان ضلع پولیس مظفرآباد نے کہا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق محکمہ پولیس آزاد کشمیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا تمام تر ریکارڈ یجیٹلائزہو چکا ہے۔ کسی بھی شخص کے خلاف جب کوئی مقدمہ خواہ کسی بھی نوعیت کا درج رجسٹر ہوتا ہے، تو ڈ ڈ یجیٹلائزیشن کی بدولت مقدمات میں ملوث افراد کے تمام تر ریکارڈ کا مکمل پروفائل تیار ہوتا ہے۔
ترجمان پولیس نے وارننگ دی کہ حصول تعلیم و روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک سفر، ملازمت وغیرہ کے سلسلہ میں سیکورٹی کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ وغیرہ کا ریکارڈ آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے۔
پولیس نے انتباہ جاری کیا کہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبالاعلمی اور نا سمجھی کی بنا پر یا دوستوں کے بہکاوے میں آ کر منفی اور خلاف قانون سرگرمیوں ، لڑائی جھگڑے وغیرہ کے واقعات میں ملوث ہو جاتے ہیںجس کے نتیجہ میں ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہو کر با قاعدہ پروفائل بن جاتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید تعلیم کے حصول ، سکالر شپ یا روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک جانے کے لئے جب وہ کریکٹر سرٹیفکیٹ، سیکورٹی کلیئرنس (NOC) کے حصول کی کوشش کرتے ہیں تو کریکٹر سرٹیفکیٹ ، سیکورٹی کلیئرنس میں درج شدہ مقدمات کا اندراج ہوتا ہے اور وہ بیرون ملک سفر اختیار نہیں کر پاتے۔ بعض افراد کو ویزہ وغیرہ کی تمام تر کار روائی مکمل ہونے کے باوجو دائیر پورٹ سے واپس کر دیا جاتا ہے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ بیرون ملک کے علاوہ اندرون ملک بھی ایسے افراد کو مقدمات کی وجہ سے سرکاری و پرائیویٹ ملازمت کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور ان کا مستقبل متاثر ہو جاتا ہے۔
والدین اور اساتذہ کا فرض ہے کہ نوجوان نسل پر کڑی نظر رکھ کر ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی فکر کریں۔ انہیں معاشرے کے لئے اچھا انسان بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: کومبنگ آپریشن شروع، سکیورٹی انتظامات سخت، پولیس کی بھاری نفری تعینات
ترجمان پولیس نے اپیل کی کہ طلبا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا خاص خیال رکھیں اور ہرگز کسی بھی منفی رخلاف قانون سرگری کا حصہ نہ بنیں۔ کسی بھی شر پسند کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ جس سے آپ کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہو۔




