راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکانے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو3 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں 4فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی اسٹرنتھ پر کھیلیں، ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اوران سے بہترین کارکردگی لینا ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے، ہم ہروقت بہترین اورپرفیکٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتے تاہم محنت کرنا ہمارا کام ہے اورہم اسے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ،مختلف اور بہتر ٹیم نظر آئیگی، بابر اعظم کا دعویٰ
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سیریز کا دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔




