ہمارے دوست وقت دیکھ کر بیانیہ نہ بدلیں، وزیراعظم افتخار گیلانی

وادی لیپہ:وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں بیٹھے لوگوں میں سے 99فیصد لوگ ہمارے ہیں، یہ ریاست امن کا گہوارہ ہے اس ریاست کے اندر رواداری،ثقافت، ادب و احترام ہمیں ورثے میں ملا ہے۔

وادی لیپہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے افتخارگیلانی نے کہا کہ آج ریاست میں بدامنی ہے، راولاکوٹ میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان میں 99 فیصد ہمارے اپنے لوگ ہیں، بدقسمتی سےہماری صفوں میں انتشاری آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لیپہ ویلی کے دیرینہ مسائل کا حل، وزیراعظم نے کھلی کچہری میں بڑے اعلانات کر دیئے

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے انتشاریوں کو پہچاننا ہوگااور انہیں اپنی صفوں سے نکال باہر کرنا ہوگا، ،یہ ریاست امن کا گہوارہ، ایک دوسرے کا اب احترام ہمیں ورثے میں ملا جسے ہم تتر بتر ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہتے ہیں امن ہو اور خوشحالی ہوتو ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا چاہئے، لوگوں کی ڈیمانڈز بہت سی ہوتی ہیں، کسی ڈیمانڈز سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ریاست کو طریقہ کار سے مسئلہ ہے،ہمیں سوچنا چاہئے کہ یہ طریقہ کار درست ہے ۔؟

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دوست، ہمارے ساتھی جو پہلے اور باتیں کرتے تھے، اب وقت کے حساب سےگفتگو کررہے ہیں، ایسی گفتگو ہمیں نہیں کرنی چاہئےجس سے ریاست کا امن خراب ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ آزادجموں وکشمیر اس لئے نہیںبنا کہ من مانی کرنی ہے، ہمارامقصد اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق سارے کشمیر کو آزادکشمیر کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی تشخص ،عوامی خدمت،ترقیاتی منصوبے اولین ترجیح ، وزیراعظم گیلانی

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنا ووٹ دہلی نہیں اسلام آباد کے حق میں ڈالنا ہے، کچھ عناصر تحریک کوخراب کررہے ہیں، ان کو پہچاننا ہوگا ، ہمارامقصد ایک ہو تو ہمارے بیچ میںکوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہا کہ حکومت کو بنے دوماہ ہوئے ہیں،ہمیں کچھ وقت دیں اگلے دنوں میں آپ کچھ دنوں میں تبدیلی دیکھیں گے اور محسوس بھی کرینگے۔