آزادکشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین خان کی نماز جنازہ ادا،صدر، چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات کی شرکت

سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کی نماز جنازہ بھمبر کے علاقہ تھاتھی کسگمہ میں اداکردی گئی اور انہیں مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ مقامی قبرستان سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان کی میت کو سلامی دی ۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ ذوالقرنین کا انتقال پرملال: حکومت کاایک روزہ سوگ کا اعلان

نماز جنازہ میں صدر آزاد جموں و کشمیر داکٹرنجیب خان نقی ، اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ چوہدری اکرام الحق، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راجہ شیر افگن نے شرکت کی۔

  سابق وزرائے اعظم چوہدری انوارالحق، سردار عتیق احمد خان، راجہ فاروق حیدر خان ، سردار تنویر الیاس ، سردار عبد القیوم نیازی ، سردار یعقوب خان ، سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا ، وزراء حکومت کرنل وقار احمد نور، راجہ ریاست ، عمیر نعیم ، اظہر صادق شریک ہوئے۔

  ممبران قانون ساز اسمبلی چوہدری رخسار ، چوہدری رزاق ، چوہدری ارشد سلطان ، چوہدری قاسم مجید ، عبدالرحمٰن آرائیں ،سابق وزرائے حکومت چوہدری پرویز اشرف ، سردار فاروق سکندر ، چوہدری علی شان سونی ، چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا ، چیئرمین ضلع کونسل بھمبر ڈاکٹر یوسف ، سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی ، سیکرٹری ریٹائرڈ راجاامجد پرویز ، چوہدری شہزاد ایڈووکیٹ ، گل فدا ایڈووکیٹ ، سیکرٹری حکومت مرزا ارشد جرال ، ایڈیشنل سیکرٹری ظہیر مختار ، ڈی آئی جی شہریار سکندر ، ڈی آئی جی کامران علی ، ڈی آئی جی اکمل خان، ڈپٹی کمشنر فیصل مغل ودیگر بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے

یاد رہے کہ سابق صدر ریاست راجہ ذوالقرنین خان عدالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے جس پر وزیراعظم نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اور انکی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔