وفاقی حکومت نے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 30 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 85 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 82 پیسے بڑھ کر 400 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 1روپے85پیسے،ڈیزل ایک روپے75پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے سے اگلے ایک دن 30 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 30 مرتبہ کمی اور 39 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 26 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 44 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔




