اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کی مالی کرپشن کا بڑا اسکینڈل، ریاستی خزانے کو 4 ارب روپے نقصان
ملاقات میں آزاد کشمیر میں جاری کثیرالجہتی ترقیاتی منصوبوں کو تیز کرنے، مقامی تجارت کے فروغ، علاقائی سیاحت کی ترقی اور اہم شاہراہوں کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صحت اور تعلیمی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نوجوانوں کیلئے روزگار اور معاشی مواقع پیدا کرنے اور وفاقی حکومت کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر کی قیادت کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: انتظامیہ کی بڑی کارروائی،متعدد ٹرانسپورٹ اڈے سیل
انہوں نے آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی، جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون اور عوام کی سماجی و معاشی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک ہوئے۔




